لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود ملک بھر میں اب بھی افراتفری کا ماحول ہے. معیشت بری طرح متاثر ہونے کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے.
روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
اس درمیان خبر یہ بھی آ رہی ہے کہ مفت راشن تقسیم کا سلسلہ بند ہونے والا ہے.
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے مفت روشن تقسیم کی مدت میں توسیع کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا.
انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ بہت پریشان ہیں. آمدنی اتنی نہیں ہے کہ لوگ راشن خرید سکے .
رکن پارلیمان نے کہا کہ میں وزیر اعظم نریندرمودی کو خط لکھا کر مدت روشن تقسیم کی مدت میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ آل انڈیا فئیر پرائس شوپ ڈیلر ایسوسی ایشن کی حمایت کرتا ہوں جنہوں نے اس سلسلے میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا.
ترنمول رکن پارلیمان کا وزیراعظم کو خط - اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے مفت راشن مہیا کرانے کی مدت میں توسیع کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے.

ترنمول رکن پارلیمان کا وزیراعظم کو خط
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے.