مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے درمیان ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اتنی بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے مدھم گرام سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور امیدوار رادھین گھوش ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے کے باوجود کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کولکاتا میں انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس کے دو مرتبہ کے رکن اسمبلی اور امیدوار رادھین گھوش کی طبیعت بگڑ گئی۔ جانچ کے بعد انہیں کورونا میں مبتلا پایا گیا۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار اور رکن اسمبلی رادھین گھوش نے خود ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی.
ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے بعد وہ مائیکل نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کورنٹائن ہوگئے ہیں.