اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تیواری کا سیتارمن سے دفاعی بجٹ بڑھانے کامطالبہ - وزیر خزانہ

لوک سبھا میں دفاعی بجٹ میں تخفیف پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما منیش تیواری نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے اس میں اضافہ کرنے کامطالبہ کیا ۔

تیواری کا سیتارمن سے دفاعی بجٹ بڑھانے کامطالبہ

By

Published : Jul 3, 2019, 7:18 PM IST

کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ چین میں دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے لیکن ہمارے یہاں اس میں اسی رفتار سے کمی کی جارہی ہے۔ یہ قومی سلامتی کے لیے شدید تشویش کی بات ہے اور حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دفاعی بجٹ گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کا 1.8 فیصد ہوتا تھا لیکن اب یہ کم ہوکر 1.5 فیصد ہو گیا ہے جبکہ پڑوسی ممالک کے بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح سے دفاعی میدان میں کیپیٹل ایکسپینڈیچر (اخراجات) 45.3 فیصد سے گھٹ کر اس حکومت میں اب 31.28 فیصد رہ گیا ہے۔

تیواری نے کہا کہ ان مسائل کو 16ویں لوک سبھا کےدوران تخمینہ کمیٹی (اسٹیمیٹ کمیٹی) نے بھی اٹھایا تھا۔ اس وقت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مرلی منوہر جوشی تخمینہ کمیٹی کے صدر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details