اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹِک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست پر 15 اپریل کو سماعت

سپریم کورٹ 'ٹِک ٹاک' پر پابندی سے متعلق مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت 15 اپریل کو کرے گا۔

ٹِک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست پر 15 اپریل کو سماعت

By

Published : Apr 9, 2019, 3:43 PM IST

عدالت عظمیٰ نے ٹِک ٹاک ایپلیکیشن بنانے والی چین کی کمپنی 'بائٹ ڈانس' کی درخواست کی سماعت کے لیے 15 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔

واضح رہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی بنچ نے گذشتہ تین اپریل کو اس ایپ کے ذریعہ فحش اور غیر مناسب مواد فراہم کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز کو 'ٹک ٹاک' ایپ پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی تھی، جسے ایپ کمپنی نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

ہائی کورٹ نے میڈیا کو 'ٹک ٹاک' سے بنائی گئی ویڈیو کلپ نشر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ اس ایپ کے ذریعہ صارفین چھوٹے ویڈیو بناتے ہیں اور ان کو شیئر کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details