اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پنجورہ شوپیان کا سخت ترین محاصرہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے پنجورہ نامی علاقے کو فورسز کے اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سخت ترین محاصرہ میں لے لیا ہے۔

پنجورہ شوپیان کا سخت ترین محاصرہ

By

Published : Jun 8, 2019, 12:36 AM IST

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کو اطلاع موصول ہوئی کہ پنجورہ شوپیان کے میر پورہ محلہ میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوسکتے ہیں جسکے بعد فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہے۔
یہ خبر لکھنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائیاں جاری تھی۔

واضع رہے کہ کچھ روز قبل پنجورہ شوپیان کے گوگلرو محلہ میں محاصرے کیا گیا تھا جس کے دوران مقامی لوگوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور اس دوران بدرہامیہ شوپیان کا باشندہ جو دو کمسن بیٹیوں کا باپ تھا گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details