اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یہ اعظم خان کا آخری انتخاب ہے: جیا پردا

ممتاز اداکارہ و رام پور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار جیا پردا نے دعوی کیا ہے کہ یہ اعظم خان کا آخری انتخاب ہوگا۔ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ اعظم خان سے ان کو کوئی خوف نہیں ہے لیکن جن الفاظ کا استعمال اعظم خان نے ان کے لیے کیا ہے، وہ یہ بتاتا ہے کہ آج کے معاشرے میں خواتین کے تئیں ان کا نظریہ کیا ہے۔

جیا پردا

By

Published : May 3, 2019, 11:41 PM IST

بارہ بنکی میں نامہ نگاروں سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے جیا پردا نے کہا کہ اعظم خان نے جس طرح کی زبان کا استعمال ان کے لئے کیا ہے، اس سے صرف وہ ہی نہیں بلکہ تمام خواتین ان سے ناراض ہیں۔

جیا پردا

جیا پردا نے کہا کہ عوام اس ناراضگی کا انتقام اعظم خان سے لے رہی ہے اور 23 مئی کو یہ سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عوام ان سے ایسا بدلا لے گی کہ یہ ان کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details