ریاست جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا کے حزب مخالف کے رہنما اور سابق وزیراعلی غلام نبی آزاد نے مرکز میں برسراقتدار نریندر مودی سرکار کو ہر محاذ پر ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ تاناشاہی سرکار ہے۔
غلام نبی نے ضلع رامبن کے راجگڑھ، گاندھری علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا بی جے پی حکومت میں گذشتہ پانچ برسوں میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے تیل، گیس اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں مہنگی سے مہنگی ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرضے معاف نہیں ہوئے اور نہ ہی '10 کروڑ روزگار'، 15 لاکھ، ملے بلکہ غریب عوام کو سبز باغ دکھاکر اقتدار میں آتے ہی اڈانی اور امبانی کو فائدہ پہنچایا، جو ان کی پارٹی پر خرچ کرتے ہیں۔