مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے بدرواس قصبے میں ایک بزرگ شخص کو گھرمیں یرغمال بناکر اور دوسرے کمرے میں سورہے ان کے بیٹے بہو کے کمرے کو باہر سے بند کرکے نامعلوم بدمعاشوں نے 18لاکھ روپے کے سونےاور ایک لاکھ 54ہزار روپے کے چاندی کے زیورات کے ساتھ ساتھ پانچ لاکھ روپے نقد لوٹ لئے۔
اغوا اور لوٹ - سونے اور طلائی زیوارات کی چوری
ملک بھر میں اغوا، قتل اور لوٹ کی واردات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔
پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ کو آپریٹو بینک کے ریٹائرڈ ملازم کرشن شرما کے گھر کل رات 9نقاب پوش مسلح بدمعاش گھر کے پیچھے لگے چینل گیٹ کا تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔
کرشن شرما کے بیٹا بہو جس کمرے میں سورہے تھے، بدمعاشوں نے پہلے اس کمرے کی کنڈی لگاکر رقم اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔