پانچ کروڑ سے زائد کی لاگت سے بنائے جانے والے پل کی تعمیر کے باعث راجوری میں ٹریفک جام سے سے کچھ حد تک راحت ملنے کی امید ہے۔
پل پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا - منی اسپورٹس اسٹڈیم
جموں وکشمیر میں راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اسد اعجاز نے راجوری میں منی اسپورٹس اسٹیڈیم اور راجوری پونچھ کو جوڑنے والے پل پر جاری کام کا جائزہ لیا۔
پل پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منی اسپورٹس اسٹیڈم کی تعمیر سے مقامی نوجوانوں کو فائدہ پہنچےگا۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں پل کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔