کافی سخت گرمی کے بعد ہوئی بارش نے عام آدمی کو سکون کی سانس لینے کا موقع دیا ہے۔ درجہ حرارت متواتر چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔
مانسون کی پہلی بارش سے موسم ہوا خوشگوار - mau
مانسون کی پہلی بارش سے مؤ میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ کاشتکاروں کے لیے یہ بارش کافی فائدہ مند ہے۔ دھان کی فصل کے لیے پانی لازمی ہے۔ کاشتکاروں کو کافی انتظار کے بعد یہ راحت میسر ہوئی ہے۔
مانسون کی پہلی بارش سے موسم ہوا خوشگوار
طبی ماہرین نے اس بارش کے خطروں سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بارش بند ہونے کے بعد عام آدمی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے سخت احتیاط کی صلاح دی ہے۔