غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر - میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر
امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے لیے الاٹ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے مختص کردیا۔
میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر
امریکہ کے قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم امریکہ کی جانب سے مختلف پروگرامز کے لئے مختص فنڈ سے لی جائےگی۔
افغان سیکورٹی فورسز کے فنڈ کے لئے مختص رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر جب کہ پاکستان کے لیے مختص کوالیشن سپورٹ فنڈسے بھی رقم لی جائےگی۔