اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا - امریکہ کی خبریں

بائیڈن اور نیتن یاہو کے مابین پیر کو ہوئی گفتگو ایک ہفتہ سے بھی کم عرصے میں تیسری بار تھی، جب اس درمیان غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے مابین تشدد میں اضافہ ہوا۔

امریکہ نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا
امریکہ نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا

By

Published : May 18, 2021, 8:19 AM IST

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا۔

فون پر گفتگو میں وائٹ ہاؤس کے مطابق، "صدر نے جنگ بندی کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور اس مقصد کے لئے مصر اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ امریکی مداخلت پر تبادلہ خیال کیا۔" بائیڈن نے اسرائیل کو بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ترغیب دی۔

دوسری جانب بائیڈن نے اسرائیل کے راکٹ حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا۔ جس میں کہا گیا کہ "دونوں رہنماؤں نے غزہ میں حماس اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔" یو ایس کے سکریٹری برائے خارجہ انٹونی بلنکن نے اس سے قبل اپنے علاقائی ہم منصبوں کے ساتھ اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی سمیت متعدد قائدین کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

سنہوا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن اور نیتن یاہو کے مابین پیر کو ہوئی گفتگو ایک ہفتہ سے بھی کم عرصے میں تیسرا بار تھی، جب غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے مابین تشدد میں اضافہ ہوا۔

جمہوری سینیٹرز شہریوں کی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے فوری طور پر جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جاری تنازعہ اسرائیل اور محصور فلسطینیوں کے درمیان 2014 سے اب تک کا بدترین تشدد ہے، جس میں 59 بچوں سمیت 204 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔ اس میں 10 اسرائیلی ایک پانچ سال کا بچہ اور ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details