اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گلبرگہ: ٹرسٹ نے ضلع انتظامیہ کوسینیٹائزر فراہم کیا - اردو نیوز کرناٹک

وزیر کان کنی نگران ضلع گلبرگہ مروگیش نیرانی نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائر س پر قابو پانے کے لئے ضلع بھر کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔ شہر میں عوام، ضلع افسران اور ہیلتھ افسران تعاون کر یں۔

گلبرگہ: ٹرسٹ نےضلع انتظامیہ کوسینی ٹائزرفراہم کیا
گلبرگہ: ٹرسٹ نےضلع انتظامیہ کوسینی ٹائزرفراہم کیا

By

Published : Jun 1, 2021, 7:38 AM IST

ریاست کرناٹک گلبرگہ ضلع میں کووڈ19 کے پسِ منظر میں سیوا بھارتی ٹرسٹ مدھول اور ایم آر این فاؤنڈیشن کی جانب سے گلبرگہ ایڈمنسٹریشن کو 250 سینی ٹائزر کین حوالے کیے گئے۔

اس موقع پر وزیر کان کنی نگران ضلع گلبرگہ مروگیش نیرانی نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ضلع بھر کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔ شہر میں عوام بھی ضلع افسران اور ہیلتھ افسران کا تعاون کر یں۔ اپنے گھروں، بزرگوں اور بچوں کا خیال کرتے ہوئے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور عوام ویکسین کا ٹیکہ ضرور لگائیں۔جس کے لیے ضلع بھر میں ویکسین سنٹرس قائم کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر رکن اسمبلی سیڑم راج کمار تیلکور، کے کے آر ڈی بی کے صدر رکن اسمبلی گلبرگہ جنوب دتا تریہ پاٹل، ضلع کمشنر اور ضلع افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details