آرٹیکل 15 کی سپیشل سکریننگ میں پہنچے یہ فلمی ستارے
گذشتہ شب ممبئی میں انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بنی فلم آرٹیکل 15 کی سپیشل سکریننگ رکھی گئی، جس میں شاہ رخ خان، سنیل شیٹی، وکی کوشل، کریتی کھربندا، تاپسی پنو، منیش پال، آیوشمان کھرانا کے بھائی اپارشکتی کھرانا اور سورا بھاسکر جیسے معروف اداکار اس خاص سکریننگ میں اہم کردار ادا کر رہے آیوشمان کھرانا اور ان کی اہلیہ تاہرا کشیپ کے ساتھ دکھائی دیے۔ فلم 28 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔
آرٹیکل 15 کی سپیشل سکریننگ میں پہنچے یہ فلمی ستارے
واضح رہے کہ فلم ہدایت کار انوبھو سنہا کی فلم آرٹیکل 15 کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے پانچ تجویز کردہ ترامیم کے بعد یو اے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ اس فلم میں ایشا تلوار، ایم ناسیر، منوج پہوا، سیانی گپتا، کمود مشرا اور محمد ذیشان ایوب بھی شامل ہیں۔