کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے مسٹر آدتیہ ناتھ کے خلاف یہ پابندی کانگریس کی شکایت پر لگائی ہے۔ کانگریس اس کی تعریف کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس سے معاشرے میں نفرت اور وحشت پھیلانے والی تقریروں پر روک لگے گی۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی اور مسٹر آدتیہ ناتھ کی تقریروں کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ان پر بالترتیب 48 گھنٹے اور 72 گھنٹے تک انتخابی مہم پر روک لگا دی ہے۔ یہ پابندی کل سے نافذ ہو گی۔