اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یادگیر: بی جے پی کی خاتون رہنما نے راشن تقسیم کیا - اردو نیوز کرناٹک

بی جے پی کی ریاستی نائب صدر برائے خواتین للیتا انپور نے سو سے زیادہ روزمرہ کا کام کرنے والے پریشان حال لوگوں میں راشن تقسیم کیا جس میں دال، چاول، تیل ودیگر اشیائے ضروریہ شامل تھے۔

یادگیر: بی جے پی کی خاتون رہنما نے راشن تقسیم کیا
یادگیر: بی جے پی کی خاتون رہنما نے راشن تقسیم کیا

By

Published : May 30, 2021, 12:17 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے مکمل لاک ڈاؤن کیا ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزمرہ کا کام کرنے والے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔

خاص کر ایسے احباب جو ہر روز مزدوری اور سامان فروخت کر کے اپنا گزر بسر کرتے ہیں انھیں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے اس ماحول کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی ریاستی نائب صدر برائے خواتین للیتا انپور نے سو سے زیادہ روزمرہ کا کام کرنے والے پریشان حال لوگوں میں راشن تقسیم کیا جس میں دال، چاول، تیل و دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھے۔

اس موقع پر یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی، یادگیر ضلع نگران وزیر شنکر، بی جے پی صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی، نے للیتا انپور کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ماحول میں پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا سب سے بہتر کام ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details