نصرت جہاں نے کہاکہ انتخابات سے قبل سیاست میں تمام چیزیں نئی تھی۔ مگرممتابنرجی کی جانب سے حوصلہ افزائی ملنے کے بعد میں نے سیاست میں کچھ کرگزرنے کامن بنا لیا تھا۔
انہوں نے بشیر ہاٹ کے لوگوں نے مجھ سے وعدے کیے تھے انہوں نے پورا کردیا۔ اب مجھے ان کی امیدوں پر کھراترنا ہے۔ میں اگلے پانچ برسوں کے دوران بشیر ہاٹ کو ایک نیا بشیر ہاٹ بنادوں گی جہاں بہترین اسپتال،اسکول،میٹرنٹی ہال سب کچھ رہے گا۔