بھاٹ پاڑہ میں کشیدگی،متعدد گاڑیاں نذرآتش
مغربی بنگال کے بیرکپور کے بھاٹ پاڑہ اسمبلی حلقے میں شرپسندوں کی بم دھماکے سے کشیدگی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے احتجاج کر تے ہو ئے متعدد گاڑیوں میں آ گ لگادی۔
مغر بی بنگال کے شمالی24 پر گنہ کے بھاٹ پاڑہ اسمبلی حلقے میں جگتدل تھانہ کے تحت آریہ سماج علاقے میں سیاسی پارٹیوں کےدرمیان جھڑپ ہو گئی۔ شرپسند گروپ اس کا فائدہ اٹھایا اور علاقے میں زبردست بم بازی کی ۔
آ ریہ سماج کے رہنے والے لوگوں نے سیاسی جھڑپ اور شرپسندوں کی بم دھماکے کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے ناکہ بندی کردی اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگادی ۔
جگتدل تھانے کی پولیس اور مرکزی فورسز کے جوان جا ئے وقو ع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ فا ئر بریگیڈ کی چار انجنوں کی مدد سے آ گ پر قابو پایا گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ شرپسندوں کی بم دھماکے کے بعد عام لوگوں نے احتجاج کر تے ہوئے گاڑیوں میں آ گ لگادی۔
پولیس نے مزیدبتا یا کہ اس کیس میں6 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔
بی جے پی کے رہنما ارجن سنگھ نے کہاکہ مدن مترا کے غنڈوں نے علاقے میں بم بازی کرکے دہشت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔