اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلنگانہ: آکسیجن ٹینکرز کی طیارے کے ذریعہ منتقلی

تلنگانہ میں آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاست میں آکسیجن کی سربراہی میں تیزی لانے کے مقصد کے تحت آج آکسیجن کے خالی ٹینکرز کو طیارے کے ذریعہ اڈیشہ روانہ کیا گیا۔

By

Published : Apr 23, 2021, 9:18 PM IST

تلنگانہ: آکسیجن ٹینکرز کی طیارے کے ذریعہ منتقلی
تلنگانہ: آکسیجن ٹینکرز کی طیارے کے ذریعہ منتقلی

حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے انڈین ایئرفورس کے ایک طیارے نے آکسیجن کے خالی ٹینکرز کو اڈیشنہ منتقل کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالا راجندر اور چیف سکریٹری سومیش کمار ایئرپورٹ پر موجود تھے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے آکسیجن کے خالی ٹینکرز کی آئی اے ایف طیارے کے ذریعہ اڈیشہ روانگی کےلیے وزیر صحت اور چیف سکریٹری کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے سفر کے تین دن کم ہوں گے اور بہت سی قیمتی جانیں بھی بچیں گی۔

کے ٹی آر نے کورونا ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد خود کو کورنٹائن کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب آکسیجن ٹینکرز کو ہوائی جہاز کے ذریعہ منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹلا راجندر نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انجکشن، ویکسین اور آکسیجن کے الاٹمنٹ میں تلنگانہ کے ساتھ مرکزی حکومت امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف شدید ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے مرکز پر یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ ریاست کے قریب میں واقع پلانٹ سے آکسیجن دینے کے بجائے 1300 کیلومیٹر دور اڈیشنہ سے آکسیجن الاٹ کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details