اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلنگانہ کے لیے کووڈ کے زائد ٹیکے فراہم کرنے کو بھارت بائیوٹیک ترجیح دے - وزیراعلی کے چندرشیکھر راو

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے بھارت بائیوٹیک کے صدر نشین و منیجنگ ڈائریکٹر کرشناایلا سے درخواست کی ہے کہ وہ ریاست کے لیے کووڈ کے مزید ٹیکے سپلائی کرے۔

تلنگانہ کےلیے کوویڈ کے زائد ٹیکے فراہم کرنے کی بھارت بائیوٹیک سے خواہش
تلنگانہ کےلیے کوویڈ کے زائد ٹیکے فراہم کرنے کی بھارت بائیوٹیک سے خواہش

By

Published : Apr 27, 2021, 4:32 PM IST

وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی ہدایت پر چیف سکریٹری نے منگل کو کرشنا ایلا سے بی آر کے آر بھون میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سومیش کمار نے کہا کہ وزیراعلی نے ریاست کی مکمل آبادی کو کووڈ۔19 کے ٹیکے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سکریٹری نے کرشنا ایلا سے خواہش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹیکے تلنگانہ کو فراہم کرے اور ریاست کے عوام کو کو ویکسن دینے کے لیے تلنگانہ کو ترجیح دے۔ بھارت بائیوٹیک کے سی ایم ڈی نے ریاست کو زیادہ سے زیادہ ٹیکے فراہم کرنے پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details