اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کے سی آر نے پنچایت راج ڈے کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے پنچایت راج ڈے کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ ریاستی انتظامیہ اسی وقت پیشرفت کرسکتا ہے جب حکمرانی میں عوامی شراکت داری ہو۔

کے سی آر نے پنچایت راج ڈے کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی
کے سی آر نے پنچایت راج ڈے کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

By

Published : Apr 24, 2021, 6:15 PM IST

کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ آزادی کے فوری بعد سریندر کمار ڈے جو سماجی انجینئرنگ میں ماہر سمجھے جاتے تھے نے پنچایت نظام کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد عوام کو نظم و نسق میں شراکت دار بنانا تھا۔

وزیراعلی نے یاد دہانی کروائی کہ ملک میں پنچایت راج نظام نے خود حکمرانی کی امدادی تحریک کے دوران فیصلہ کن شکل اختیار کی ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ اس وقت ایس کے ڈے کی خواہش کہ گاوں کی ترقی کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہئے پر تلنگانہ میں آج عمل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پنچایت راج ایکٹ اور اس پر عمل نے ریاست کو ملک کی دیگر ریاستوں کے لئے رول ماڈل بنادیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ضروریات اور مقاصد کے حصہ کے طور پر مواضعات کی ترقی میں ہر کسی کو ذمہ دار بنانے مواضعات میں انتظامی ڈھانچہ کو مستحکم کیا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ مواضعات کی ترقی کے لیے ہر ماہ 339 کروڑ روپئے اور شہری علاقوں کی ترقی کے لئے 148کروڑ روپئے ہر ماہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے جارہے ہیں۔ پٹنا پرگتی (شہر کی ترقی) اور پلے پرگتی(گاوں کی ترقی)کے پروگراموں کے ذریعہ دیہی اور شہری علاقوں کو سرسبز وشاداب اور صاف ستھرا کیاجارہا ہے جس کے ذریعہ یہ علاقے ترقی کی سمت پیشقدمی کررہے ہیں۔

ریاستی حکومت کے محکمہ پنچایت راج نے اپنی بہتر کارکردگی کے لئے مرکز اور دیگر اداروں سے ستائش حاصل کی ہے اور کئی ایوارڈ بھی حاصل کئے۔آبپاشی پروجیکٹس کی تعمیر،کسانوں کی بہبود، زراعت کی ترقی اور دیہی ترقی کے استحکام نے پچھڑے ہوئے طبقات کو ترقی کا حصہ بنانے میں مدد کی ہے۔اس طرح ایس کے ڈے کے خواب کو تلنگانہ ریاست نے شرمندہ تعبیر کیا ہے اور پنچایت راج کے محکمہ نے تمام نشانوں اور مقاصد کو پورا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details