اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلنگانہ کابینہ کا اجلاس آج - تلنگانہ کی خبریں

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، "کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز دو بجے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کی صدارت میں پرگتی بھون میں منعقد ہوگا۔"

تلنگانہ کابینہ کا اجلاس آج
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس آج

By

Published : Jun 19, 2021, 8:44 AM IST

تلنگانہ کابینہ کا اجلاس ہفتے کو منعقد ہونے والا ہے جس میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن اور زراعت پر مانسون کے اثرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ریاستی حکومت کی ایک ریلیز میں جمعہ کو کہا گیا ہے کہ "ریاستی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہفتہ کے روز دو بجے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کی صدارت میں پرگتی بھون میں منعقد ہوگا۔"

اس میں کہا گیا ہےکہ کابینہ کے اجلاس میں"ریاست میں لاک ڈاؤن، بارش، مانسون کے سیزن میں کاشت، زراعت سے متعلق موسمی امور، گوداوری پانی کی سپلائی، ہائیڈل بجلی پیدا کرنا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ "

ریاست میں جاری لاک ڈاؤن آج ختم ہورہا ہے۔ اس وقت، لاک ڈاؤن کے دوران صبح 6 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان نرمی دی گئی ہے اور شام 6 بجے تک ایک گھنٹہ کے لئے اضافی مہلت بھی دی ہے تاکہ لوگ دفاتر سے گھر پہنچ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details