اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 10,122 نئے کیسز درج

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 10,122 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 11 ہزار 905 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 10,122 نئے کیسز درج
تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 10,122 نئے کیسز درج

By

Published : Apr 27, 2021, 1:33 PM IST

بھارت میں کورونا کیسز متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ بھی ایسی ریاست بن گئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار سے زائد کیسز درج کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 2,094 ہوگئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 6 ہزار 446 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 590 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 99 ہزار 638 کووڈ 19 کے معائنے کئے گئے تاہم اب بھی 5 ہزار 474 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق بہ حیثیت مجموعی ایک کروڑ 26 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں ایک ہزار 440 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ جب کہ بقیہ کیسز ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details