اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تمسا ندی کو شفاف کیا جارہا ہے

اترپردیش کے مئو ضلع سے گزرنے والی تمسا ندی کو غلاظت اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

By

Published : Jun 12, 2019, 7:19 PM IST

Uttar perdesh

مئو میں تقریباً 39 کلومیٹر کی طویل تمسا ندی اب شاید آلودگی سے پاک ہوجائے۔
حکومت اترپردیش کے اس اقدام سے اب یہ ممکن ہوتا نظر آرہا ہے۔

Uttar perdesh
1500 سے زائد ملازمین اور پانچ سو مقامی افراد صفائی کے کام میں جٹ گئے ہیں۔ ندی کے اندر کی غلاظت صاف اور شفاف کرنے کا کام جنگی خطوط پر جاری ہے۔تمساندی کی صفائی کا کام ہر روز صبح شروع ہوجاتا ہے۔ اس دوران سب سے پہلے پانی میں موجود فنگس اور جل کمبھی نامی پودھے کو باہر نکالا جاتا ہے۔ جو کہ ندی میں آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ 9 جون سے شروع ہوا یہ کام 19 جون تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details