پولیس نے بتایا کہ سکوں کے کی تقسیم کے لئے منعقدہ ’پڈی کاسو ‘ تقریب کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔’چترا پورنامی’تہوار کے موقع پر صبح دس بجکر چالیس منٹ پر یہ حادثہ ہوا۔ سکہ لینے کے لئے مندر کے نزدیک بڑی تعداد میں بھیڑ جمع تھی اور اس دوران سکہ لینے کی کوشش میں بھگدڑ کی زد میں کئی لوگ آگئے۔
تملناڈو میں مندر میں بھگدڑ، سات افراد - تملناڈو میں مندر میں بھگڈڑ، سات کی موت، دس زخمی
تملناڈو کے متھیاپلیم میں واقع کروپنا سوامی مندر میں تہوار کے دوران اتوار کو بھگدڑ مچ جانے سے چار خواتین سمیت سات عقیدت مندوں کی موت اور 10دیگر زخمی ہوگئے۔
تملناڈو میں مندر میں بھگڈڑ، سات کی موت، دس زخمی
مرنے والوں کی شناخت اے شانتی (50)، ایس گندھائی (38)، وی پون گونم (50)، آر ولی (35)، آر لکشمی کانتن (60)، کے رجاویل (55) اور رمار( 50) شامل ہیں جو کروڑ، کڈالور، سلیم، نماکل اور ولوپورم اضلاع کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں کو تھریور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
سینئر پولیس اور انتظامیہ کے حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور راحت و بچاو کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔