افغانستان میں طالبان کی جانب سے مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کو خط موصول ہوئے ہیں۔ دفتر مفاہمتی کونسل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے براہ راست بات چیت کا کہا گیا ہے، طالبان کے خط کا مقصد قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا ہے۔
طالبان کا افغان رہنماؤں کے نام مکتوب
طالبان نے افغان رہنماؤں کو بھیجے گئے خط میں براہ راست بات چیت کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان مفاہمتی کونسل کا کہنا ہے کہ طالبان قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
طالبان کا افغان رہنماؤں کے نام مکتوب
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق افغانستان کا مسئلہ متعدد چینلز کے استعمال سے مزید پیچیدہ ہو جائے گا، جب کہ طالبان نے افغان رہنماؤں کو خطوط سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یو این آئی