سیاسی جماعت سوراج انڈیا پارٹی نے دہلی کے ووٹرز سے تینوں سیاسی جماعتیں کو نکارنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے تینوں حکومتوں سے سوال کیا کہ لوک سبھا انتخابات قریب ہیں لیکن دہلی کی عوام کے پاس کوئی بھی نمائندہ نہیں ہے جسے منتخب کیا جاسکے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ایم سی ڈی میں بی جے پی کی حکومت ہے اس کے باوجود دہلی کوڑے دان کیوں بنی ہوئی ہیں. پولیس مرکزی حکومت کے زیر انتظام ہے اس کے باوجود خواتین کی حفاظت ایک بڑا مسئلہ ہے۔
یوگیندر یادو نے دہلی کی حکومت پر بھی نقطہ چینی کی اور کہا کہ پانچ برسوں میں ڈی ٹی سی پہلے سے بھی کم کیوں ہو گئی جب کہ اروند کیجریوال ہمیشہ بسوں کا رونا روتے ہیں
انہوں نے کہا کہ دہلی کی عوام اب تینوں سیاسی جماعتوں سے سوال کرے گی اگر انہیں سوال کے جواب نہیں ملے تو وہ 12 مئی کو نوٹا کا بٹن دبا کر ان کا فیصلہ کرے گی۔