اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

راجیو کمار کوسبق ملا: بائیں محاذ - سابق پولیس کمشنر

سپریم کورٹ کی کولکاتا کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار پر گرفتاری کی پابندی ہٹانے جانے پر مغربی بنگال کی بائیں محاذنے سخت ردعمل کا اظہار کیاہے۔

راجیو کمار کوسبق ملا

By

Published : May 17, 2019, 7:56 PM IST

بائیں محاذ کے چئیرمین بمان باسو نے کہاکہ کولکاتاکے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کے ساتھ آج جو کچھ ہورہاہے اس سے انہیں سابق ملاہے۔ انہوں نے حکمراں جماعت کے ساتھ مل کر بہت غلط کام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آ ئی اے ایس اور آ ئی پی ایس کو اس طرح سے کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ یہ ذاتی فائدے کے لیے حمایت تھی اور اس کی سزا راجیو کمارکو ضرورملے گی۔

راجیو کمار کوسبق ملا
بائیں محاذ کے چئیر مین کے مطابق سابق پولیس کمشنر کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے جو فیصلہ آ یا ہے وہ بالکل درست ہے۔ سپریم کورٹ اس سلسلے میں بہت پہلے ہی فیصلہ لینا چا ہئے تھا۔سی پی آ ئی ایم کے رہنما کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ آ ئی اے ایس اور آ ئی پی ایس افسران کےلیے ایک سبق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details