اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سپریم کورٹ سے راجیو کمار کو جھٹکا

سپریم کورٹ نے کولکاتا کے سابق پولیس کمشنر کی گرفتاری سے بچنے کے لیے سات دنوں کی مہلت میں توسیع کرنے کی عرضی خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ سے راجیو کمار کو جھٹکا

By

Published : May 21, 2019, 3:46 PM IST

کولکاتا کے سابق پولیس کمشنرراجیو کمار نے عدالت عظمیٰ میں اپنے اوپر گرفتاری کی لٹکتی تلوار سے بچنے کے لیے سات دنوں کی مہلت میں مزید توسیع کرنے سے متعلق عرضی دائر کی تھی، جسے سپریم کورٹ نے خارج کردی ہے۔
اس سے قبل راجیو کمار کے وکیل نے جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایا تھا کہ ریاست میں وکلا کی ہڑتال چل رہی ہے۔ اس لیے ان کے موکل کو سات دن کی مزید مہلت دی جائے۔
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ ہفتہ شارداچٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں راجیو کمار کی گرفتاری پر عائد عبوری پابندی کو ختم کردی تھی ۔انہیں اپنے دفاع میں قانونی عمل کا سہارا لینے کے لیے سات دنوں کی مہلت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details