کرناٹک کے یادگیر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے ضلع میں آکسیجن سلنڈر کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے یونائٹیڈ وے بنگلور سے مدد طلب کی تھی جس پر عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے تعاون سے یادگیر کو 50 آکسیجن سلنڈر فراہم کیے گئے۔
عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگیر کو 50 آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی
کرناٹک کے تقریباً ہر ضلع میں آکسیجن کی قلت دیکھی جارہی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث متعدد مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔
عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگیر کو 50 آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی
عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے شلپا شرما ضلع پنچایت آفیسر کی نگرانی میں آکسیجن سلنڈر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی کے حوالے کیے۔