سنی لیون بدل چکی ہیں؟
سنی لیون اکثر تنقیدوں میں رہتی ہیں ،لیکن وہ لوگوں کی تنقیدوں کو درکنار کر اپنی ہنسی خوشی زندگی کو مثبت انداز میں جینے میں یقین رکھتی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے ٹرولس کو پورن اسٹار کہنے پر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹرول کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔
حالانکہ کئی دفعہ وہ ٹرولس کو سخت جواب بھی دیتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک شو کے دوران ایسا ہی کیا۔
دراصل سنی لیون نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا،جس میں وہ ارباز خان سے کے چیٹ شو میں نظر آتی ہیں۔ وہ ایک ٹرول کو اپنے لیے لکھے گئے کمینٹ کو پڑھتی ہیں۔ جس میں وہ شخص نے انہیں پورن اسٹار کہتے ہوئے ان کے پوسٹ اور پھر بالی وڈ میں آکر زندگی بدلنے کے فیصلے کے بارے میں لکھا ہوتا ہے۔
اس کمینٹ کو پڑھ کر بڑے ہی اچھے انداز میں جواب دیتی ہیں،'میرے لیے اس وقت جو صحیح تھا۔وہی فیصلہ میں نے لیا۔'
انہوں نے مزید کہا ،' ہاں وہ اب بدل چکی ہیں اور ان سب سے آگے بڑھ چکی ہیں۔'
انہوں کہا،'آپ کا مجھے ٹرول کرنے کے لیے شکریہ۔میں جانتی ہوں کہ آپ میرے پیج پر کتنا وقت گزارتے ہیں،اس لیے شکریہ۔'