صوفیہ خان نے بھارت کی خوبصورتی قریب سے دیکھنے کے لیے 4ہزار کلو میٹر پیدل سفر کرنے کا ارادہ کیا ہے
33برس کی صوفیہ بھارت کے مختلف علاقوں کی خوبصورت اور دلکش تجربات کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔
صوفیہ مسلسل دو مہینے سے پیدل سفر پر ہیں۔ اس دوران جمعہ کے روز وہ پونے پہنچیں جہاں انہوں نے خبر رساں ایجنسی سے بات کی۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 'رن فار ہوپ' یعنی امید کی دوڑ منصوبے کے ساتھ ان کا سفر جاری ہے اور وہ 100دنوں کے اندر کشمیر سے کنیا کماری کا سفر طے کریں گی۔ اس دوران وہ 4 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس امید کی دوڑ کے ذریعہ وہ انسانیت، روشن خیالی، مثبت سوچ اور مساوات کا پیغام عام کرنا چاہتی ہیں۔