اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

رکن اسمبلی سدھاکر‌سنگھ نے کینالوں کے کاموں کا جائزہ لیا - Bihar

بہار میں موسم برسات سے قبل رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ نے پمپ کینالوں کا جائزہ لیا اور برسات سے قبل کھیتوں میں پانی پہنچانے کے کاموں کا معائینہ کیا۔

 رکن اسمبلی سدھاکر‌سنگھ نے کینالوں کے کاموں کا جائزہ لیا
رکن اسمبلی سدھاکر‌سنگھ نے کینالوں کے کاموں کا جائزہ لیا

By

Published : Jun 6, 2021, 5:31 PM IST

رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ نے کیمور میں رام گڑھ اسمبلی حلقہ کے جیٹ پورہ، ٹیئرا اور دھرہر پمپ کینالوں کا معاینہ ‌کیا۔ اس دوران کینالوں پر جاری کاموں کا جائزہ بھی لیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی۔ انہوں نے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرلینے کا حکم دیا۔

سدھاکر سنگھ نے جیٹ پورہ ، تیرا‌ اور دھر ہر پمپ کینال پر کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد تعمیری کاموں کو معیاری پر جلدازجلد مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی تاکہ کاشتکاروں کو اس کا پورا فائدہ حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ایک زرعلی علاقہ ہے، یہاں کی ترقی میرا اولین مقصد ہے۔ آبپاشی پراجکٹس کے ذریعہ زراعت میں ترقی کی جاسکتی ہے اسی لیے تییارہ اور جیٹ پورہ پمپ نہروں کے کام کو ایک سال کے اندر مکمل کرنے کےلیے کوشش کی جارہی ہے۔

رکن اسمبلی نے مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ، وہ لوگ کہتے تھے کہ علاقہ میں اگر بی جے پی کو جیت حاصل نہیں ہوتی ہے تو تمام ترقی کے کام رک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی کےلے کام زور و شور سے جاری ہے اور انہی کے دور میں تیارہ اور جیٹ پورہ پمپ نہروں کے لیے 3 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سابق رکن اسمبلی اشوک کمار سنگھ نے یہاں کا دورہ کرکے متعلقہ عہدیداروں کو کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details