اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تعمیراتی کام میں غیر معیاری اشیاء کا استعمال - وہیں سیمنٹ کی مقدار

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چھٹی سنگھ پورہ علاقہ میں منریگا کے تحت ہو رہے کام میں بے ضابطگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

تعمیراتی کام میں غیر معیاری اشیاء کا استعمال
تعمیراتی کام میں غیر معیاری اشیاء کا استعمال

By

Published : Feb 26, 2020, 3:02 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:30 PM IST

مذکورہ علاقے میں سڑک کے کنارے گزشتہ چند ماہ سے ڈرین کا تعمیراتی کام جاری ہے، تاہم تعمیراتی کام میں ناقص و غیر معیاری اشیاء کا استعمال کیا گیا ہےجس کی وجہ سے کنکریٹ نکل کر گر رہا ہے۔

تعمیراتی کام کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب کام کا جائزہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ٹھیکہ دار کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

حیرانی کی بات ہے کہ کنکریٹ میں ریت کے بجائے ڈسٹ کا استعمال کیا گیا ہے جس کا کافی حصہ ابھی بھی کام کے مقام پر موجود ہے۔

وہیں سمنٹ کی مقدار بھی نہ ہونے کے برابر نظر آرہا ہے جس کے سبب کنکریٹ سوکھنے کے ساتھ ہی خود بخود اُکھڑ کر گر رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈرینیج کا کام نئے سرے سے شروع کرنے اور ٹھیکہ دار کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہ معاملہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اننت ناگ نثار احمد ملک کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے کچھ بھی کہنے سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ انہوں نے حال ہی میں یہاں چارج سنبھالا ہے .. تاہم انہوں معاملہ کی فوری طور چھان بین کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details