شبرانسو رائے ٹی ایم سی سے معطل - شبرانسو رائے
حالیہ پارلیمانی انتخابات میں مایوس کن کار کرد گی کے بعد ترنمول کانگریس نےبیج پور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی شبرانسو رائے کو پانچ برسوں کے لیے پارٹی سے معطل کردیا ہے۔
پارلیمانی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی ناقص کار کردگی کے بعد ترنمول کانگریس کی جانب سے آپریشن کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔
ترنمول کانگریس کی جانب سے مکل رائے کے بیٹے شبرانسو رائے کو پانچ برسوں کے لیے پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔
پارتھو چٹر جی نے پریس کانفرنس کے دوران شبرانسو را ئے کو پانچ برسوں کے لیے پارٹی سے معطل کیا جارہا ہے ہے ۔ وہ پانچ برسوں کے لیے پارٹی کی سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔
پارٹی سے معطل کیے جانے پر شبرانسورائے نے کہاکہ ترنمول کانگریس ایک غدار کے بیٹے کو کب تک پارٹی میں رکھتی۔ پارلیمانی انتخابات میں ممتابنرجی اور ان کی پالیسی کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو نقصان ہوا اس کی سزا مجھے پارٹی سے معطل کرکے دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میرے والد بیج پور کے بادشاہ ہیں اور ان کا بیٹا ہوں۔ دونوں ایماندار اور عوام کے لیے کسی بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے ارجن سنگھ کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کے امیدوار دنیش ترویدی کی شکست کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔