ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے کوتوالی علاقے میں کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک خاتون سب انسپکٹر کا قتل کردیا، جس کی لاش ان کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پڑی ہوئی ملی۔
خیال رہے کہ اس خبر کی اطلاع پولیس کے ترجمان نے دی ہے۔
خیال رہے کہ مقامی محکمہ انٹلی جنس (ایل آئی یو) میں تعینات خاتون پولیس سب انسپکٹر کی شناخت مسز مینا کماری عمر 42 برس کے طور پر کی گئی ہے۔
لاش منگل کی دیر رات ٹرانزٹ ہاسٹل میں ان کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پڑی ہوئی ملی تھی، جبکہ یہ قتل سر پر کسی بڑی چیز سے حملہ کرکے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقتولہ مینا ضلع امروہہ کی رہنے والی تھیں، تاہم قتل کا سبب واضح نہیں ہوسکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مینا کا کئی برس پہلے طلاق ہو گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ اس کا ایک بیٹا ہے، جو دسویں جماعت کا طالب علم ہے۔
اس نے دو تین دن پہلے بیٹے کو دہلی بھیج دیا تھا، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔