اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

راجستھان یونیورسٹی احتجاج کا مرکز بن گئی - nsui

یونیورسٹی جس کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں تعلیم سے متعلق سرگرمیوں کا تصور ذہن میں آتا ہے۔  لیکن ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع ریاست کی سب سے بڑی راجستھان یونیورسٹی ان دنوں احتجاج کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

راجستھان

By

Published : Jun 29, 2019, 5:11 PM IST

یہاں پر ہر روز کسی نہ کسی معاملے کو لے کر کالج کی طلبا یونین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ وہی گزشتہ کچھ روز سے یونیورسٹی میں خدمات انجام دینے والے اراکین کی جانب سے بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔

راجستھان

این ایس یو آئی یونین کی جانب سے جمعرات کو یہاں پر احتجاج کیا جا رہا تھا تو وہی اے بی وی پی کی جانب سے بھی یونیورسٹی میں اپنی خدمات انجام دینے والے اراکین کی مانگ ماننے کو لے کر کالج کاگیٹ بند کردیا گیا۔ وہی یونیورسٹی کے اراکین بھی گزشتہ کچھ روز سے یونیورسٹی میں ہی دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں.

یہاں یہ سب دیکھ کر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کوئی تعلیم حاصل کرنے کا ادارہ ہے بلکہ اسے دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کی یہ احتجاج کی ایک جگہ بن چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details