مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ 2007 سے تین طلاق کے خلاف ہے تین طلاق کے ذریعے خواتین کے ساتھ ظلم و بربریت ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ فقہ جعفری کے مطابق ایک مجلس میں تین طلاق کسی بھی صورت میں نہیں ہوسکتا ہے۔
شیعہ عقیدے کے مطابق اگر لڑکا اور لڑکی ایک کمرے میں جا کر نکاح کرسکتے ہیں۔ نکاح میں گواہ کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن طلاق بغیر گواہوں کے نہیں ہوتا ہے۔اسی لیے تین طلاق پر سخت قانون بنایا جانا چاہیئے۔
'تین طلاق پر سخت قانون بنایا جائے' بابری مسجد پر انہوں نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کا وہی نظریہ ہے جو مسلمانوں کا نظریہ ہے کہ بابری مسجد اسی جگہ دوبارہ تعمیر ہو ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے کہ مسجد کی جگہ مسجد کی ہی تعمیر ہوگی۔
مودی حکومت نے مدرسوں کی تجدید کاری کے متعلق حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کمپیوٹر سائنس اور ریاضی جیسے اہم فن کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے مدرسہ کے اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی اس پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مدرسہ کے نصاب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بغیر تجدید کاری کریں یہ ایک مثبت پہلو ہے جسے ہونا چاہیے۔