کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کھیت پر جاتے ہوئے بدمعاشوں سے نہیں بلکہ آوارہ جانوروں سے ڈر لگتا ہے۔
بڑگاوں تھانہ علاقے کے گاؤں جڑودہ پانڈا کی مجرہ شیر پور گاؤں میں جانوروں نے کاشتکاروں کی فصلوں کو برباد کردیا ہے اتنا ہی نہیں کھیتوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں پر بھی یہ جانور حملہ کر کے زخمی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اب کاشتکار اکیلے کھیت پر جانے سے ڈر رہے ہیں گاؤں والوں نے پریشان ہو کر ان جانوروں کو گاؤں کے سرکاری ہسپتال میں بند کر دیا۔
آوارہ جانوروں سے کاشتکار پریشان اس کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے پردھان نے پولیس کو اس کی خبر دی جس کے بعد پولیس نے ان جانوروں کو جنگل میں چھوڑوا دیا لیکن کچھ دیر بعد ہی گاؤں والوں نے کچھ جانوروں کو دوبارہ سے ایک گھیر میں باندھ دیا اتنا ہی نہیں ہی گاؤں والے پولیس اور گاؤں کے پردھان کے رویے پر غصہ ہے۔
گاؤں والوں کا الزام ہے کی کاشتکاروں کا کھیت پر جانا دوبھر ہوگیا ہے کیوں کی اب یہ جانور حملہ آور ہو گئے ہیں لیکن کوئی بھی ہماری سننے کو تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کتنی بار گاؤں کے پردھان کو کہا گیا ہے کہ ان جانوروں کو گوشالہ بھیجوایا جائے لیکن پردھان بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے۔