مرکز نے اب تک تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کو 24 کروڑ (24،65،44،060) سے زیادہ ویکسین فراہم کی ہیں۔ آج صبح دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک 23،24،43،489 ویکسین لگائے جاچکے ہیں، جن میں کچھ برباد ہوئے ویکسین بھی شامل ہیں۔
وزارت نے بتایاکہ ’’پورے ملک میں ویکسی نیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت تمام ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام ریاسوں کو بھی ویکسین کی براہ راست خریداری کی سہولت فراہم کررہی ہے۔