ڈی ایم کے، کے صدر ایم کے اسٹالن تمل ناڈو کے وزیراعلی بننے جارہے ہیں۔ ان کی پارٹی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے شاندار جیت اور اکثریت حاصل کی ہے۔
اسٹالن کے والد کروناندھی ریاست کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔والد کے انتقال کے بعد اسٹالن نے پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالی تھی۔ اسٹالن بچپن سے ہی اپنے والد کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے۔
اسٹالن یکم مارچ 1953 کو روسی کمیونسٹ رہنما جوزف اسٹالن کی موت سے چار دن قبل، کروناندھی کی پہلی بیوی کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ کروناندھی نے ایک تعزیتی میٹنگ کے دوران اپنے بیٹے کا نام یوروپی رہنما کے نام پر رکھا۔
پارٹی کیڈر نے اسٹالن کو طویل عرصے تک "تھلاپتی" (کمانڈر) کے نام سے خطاب کیا تھا جبکہ کروناندھی کو "کالائیگنر" (آرٹسٹ) کہا جاتا ہے۔ اب ڈی ایم کے کے صدر کی حیثیت سے ، اسٹالن کو دوبارہ "تھلاویر" (رہنما) بنا دیا گیا ہے۔