چیف سکریٹری راجیو رنجن نے اس بات کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر بنواری لال پروہت جمعہ کے روز صبح نو بجے ایک سادہ تقریب میں اسٹالن اور ان کے کابینی رفقاء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔
قبل ازیں ایم کے اسٹالن نے گورنر سے ملاقات کی اور اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
اسٹالن کے ساتھ پارٹی کے جنرل سکریٹری دُرَیمُروگن، پارلیمانی پارٹی کے رہنما ٹی آر بالو اور تنظیم کے سکریٹری آر ایچ بھارتی سمیت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے راج بھون میں بنواری لال پروہت سے ملاقات کی اور انھیں اراکین اسمبلی پارٹی کے لیڈر کی تجویز سونپی جس میں اسٹالن کو رہنما منتخب کیے جانے کی معلومات تھی۔