اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'سرینگر میں تمام ناجائز تعمیرات کو منہمدم کیا جائے گا' - #Kashmir #SMC #Illegal Constructions

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج تک جو بھی ناجائز تعمیرات ہوئے ہیں ان کو منہدم کیا جائے گا۔

'سرینگر میں تمام ناجائز تعمیرات کو منہمدم کیا جائے گا'

By

Published : Apr 27, 2019, 9:35 PM IST

ذرائع ابلاغ کے نمانئدوں سے بات کرتے ہوئے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو نے کہا کہ ’ایس ایم سی قانونی طور پر تعمیرات کی اجازت دے گی تاہم قانون کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔

'سرینگر میں تمام ناجائز تعمیرات کو منہمدم کیا جائے گا'

انہوں نے کہا کہ ’آج تک سرینگر میں جو بھی غیرقانونی تعمیرات ہوئے ہیں ان کو اگر ڈائنامائیٹ سے بھی منہدم کرنا پڑے وہ اس کے لیے تیار ہے‘۔

رشوت خوری اور ناجائز طریقے پر خریدے گئے فرنیچر اور دیگر سامان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جنید متو نے کہا ڈپٹی میئر شیخ عمران ٹھیکیدار ان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ’ جو بھی سامان ایس ایم سی کے لیے لایا گیا ہے ان کو باضابطہ طور آڈٹ اور شفا کےساتھ خریدا گیا ہے‘۔

واضح رہے کہ شہر سرینگر کے مونسپل حدود میں کئی برسوں سے اثر رسوخ والے لوگوں نے ناجائز تعمیرات اور ہوٹل تعمیر کئے ہیں جس کے خلاف ابھی تک عوامی احتجاج کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

junaid matoo

ABOUT THE AUTHOR

...view details