اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سری لنکا دھماکوں میں چار بھارتی رہنما ہلاک - 300 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی

سری لنکا میں مختلف گرجا گھروں اور ہوٹلز میں دھماکوں میں کم از کم 300 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

سری لنکا دھماکوں میں چار بھارتی رہنما ہلاک

By

Published : Apr 22, 2019, 10:51 PM IST

سری لنکا میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں جہاں 300 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ انہیں میں سے ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی سیاسی پارٹی جنتا دل سیکولر ( جے ڈی ایس) کے چار رہنما ہلاک ہوئے۔

ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا:' مجھے بے حد افسوس ہوا یہ خبر سن کر کہ سری لنکا میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں بھارتی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ سات لاپتہ شہریوں میں سے 4 ہلاک ہوگئے ہیں'۔

سری لنکا دھماکوں میں چار بھارتی رہنما ہلاک

کولمبو میں بھارتی سفیر نے بتایا کہ نیشنل ہسپتال نے خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سات بھارتی افراد بھی شامل ہے'۔ان ہلاک شدگان کے نام یہ ہے ہنومان تھراپا، ایم رنگاپا، لکشمی، نارائن چندر شیکھر اور رمیش شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details