اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'اسمارٹ سٹی کے کئی منصوبوں پر غورو خوص کیا جارہا ہے'

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر خورشید احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لوگوں کے بہت سارے مسائل ہے جن پر کام کرنے کی ضرورت ہیں۔

'اسمارٹ سٹی کے کئی منصوبوں پر غورو خوص کیا جارہا ہے'

By

Published : Jun 28, 2019, 6:01 PM IST

خورشید احمد نے کہا کہ حال ہی میں سرینگر کو اسمارٹ سٹی کے دائرے میں لایاگیا تاہم شہر سرینگر کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر کی نگرانی میں کئی منصوبوں پر غور و خوص ہورہا ہے ۔ اور کئی کاموں کو دردست بھی کیا گیا ہے۔

اچھن سعد پورہ کی ڈمپینگ سائٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میونسپل کمیشنر نے کہا کہ واقعی اچھن سعد پورہ کے لوگوں کو ڈمپینگ سائٹ سے کئی مشکلات کا سامنا ہے تاہم ان کے تمام مشکلات کو مدنظر رکھ کر کئی اقدامات اٹھائےجارہے ہیں ۔ ڈمپینگ سائٹ کو سائنسی طور طریقوں پر مزید استوار کیا جارہا ہے ۔جس کی بدولت وہاں کے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔

ویڈیو

وہیں انہوں نے اعتراف کیا کہ کتوں کا بھر پور شہر سرینگر میں ایک بہت بڑا مسلہ بن گیا ہے۔مگر اس مسلے سے نمٹنے کے لیے عدالتی احکامات کا سرینگر میونسپل کارپوریشن کو پاس لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے تاہم انسانی جانوں کو اولین ترجیحات دے کر کتوں کی سٹرلیزیشن کے طریقہ کار کو وسعت دی جا رہی ۔ تاکہ کتوں کی بڑھتی تعداد کو کم کیا جاسکے۔

ضلع سرینگر اور اس کے مضافات میں واقع کئی آبی پناہ گاہوں پر خود غرض عناصر کے ناجائز اور غیر قانونی تجاوزات کے بارے خورشید احمد سنائی نے کہا ان غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے اور آبی پناہ گاہوں کو لینڈ مافیاں کے قبضے سے نجات دلانے کے لیے کئی خلاف ورزی ٹیموں کو متحرک کیا گیا ۔ اور بہت جلد مثبت اور بہتر نتائج سامنے آئے گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details