اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سری لنکا سلسلہ وار بم دھماکے، مختلف رہنماؤں کا رد عمل

سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو میں تین کیتھولک چرچوں اور تین پانچ ستارہ ہوٹلوں میں بم دھماکوں میں کم از کم 207 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سری لنکا سلسلہ وار بم دھماکے، مختلف رہنماؤں کا رد عمل

By

Published : Apr 21, 2019, 11:32 PM IST

Updated : Apr 21, 2019, 11:48 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے سری لنکا میں ہوئے وحشیانہ اور انسانیت سوز حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بحران کے اس وقت میں سری لنکا کے ساتھ ہے اور اسے ہر ممکن مدد فراہم کرانے کیلئے تیار ہے۔

مودی نے سری لنکا کے صدر میتری پالا شری سینا اور وزیراعظم رانل وکرم سنگھے سے فون پر بات چیت میں ملک کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سری لنکا میں دھماکوں کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقہ میں اس طرح کے وحشیانہ واقعات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

کانگریس پارٹی کے قومی صدر صدر راہل گاندھی نے سر ی لنکا میں آج ایسٹر کے تہوار کے موقع پر چرچ اور ہوٹلوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور متاثرین کے تئيں اپنی گہری تعزیت ظاہر کی۔

پارٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "سری لنکا میں آج ایسٹر تہوار کے دن متعدد چرچ اور ہوٹلوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی خبر سے ہم انتہائی رنجیدہ ہيں ۔ ہم متاثرین کی اس مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہيں اور ان کی صحتیابی کی دعا کرتے ہيں"۔

وہیں دوسری جانب وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "سری لنکا کے مختلف مقامات پر آج ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ہم سخت مذمت کرتے ہيں ۔ ہم دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف ہیں اور اسے مسترد کرتے ہيں"۔

بھارت نے اس موقع پر سرلنکا کی حکومت ، عوام اور متاثر ہ خاندانوں کے لئے اپنی گہری تعزیتیں پیش کیں اور حملے میں زخمیوں کے لئے جلد صحتیاب ہونے کی امید ظاہر کی۔

Last Updated : Apr 21, 2019, 11:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details