اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آوارہ کتوں نے جینا دشوار کر رکھا ہے - kashmir sopur dog bite

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ہاتھی شاہ علاقے کے باشندے آوارہ اور پاگل کتوں کی وجہ سے دہشت میں ہیں۔

آوارہ کتوں نے جینا دشوار کر رکھا ہے

By

Published : Jun 11, 2019, 3:36 AM IST

Updated : Jun 11, 2019, 3:49 AM IST

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے لیے چلنا پھرنا دشوار ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر سے نکلتے ہی سینکڑوں کتے ان پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

ان لوگوں نے دو دن قبل کا واقعہ بتایا کہ کس طرح سے خطرناک کتوں کے جھنڈ نے حملہ کر کے آٹھ افراد کو زحمی کر دیا، جن میں سے دو کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ دونوں کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی باشندوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں ان کتوں سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے سے بات کرتے ہوئے

مقامی ڈاکٹر سمیع کا کہنا ہے ایسے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہیے جنہیں کتوں نے کاٹاہے۔

اس میں استعمال کیے جانے والے ویکسین کی قلت ہو رہی ہے لیکن وہ مریضوں کے بہتر علاج اور ویکسین کی فراہمی کے لیے پوری محنت کر رہی ہیں۔

Last Updated : Jun 11, 2019, 3:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details