کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ملک بھر میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال سے متعلق جمعہ کو لوک سبھا کے کانگریس کے تمام اراکین کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔
کانگریس کے ایک رکن پارلیمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جمعہ کو صبح گیارہ بجے ورچوئل میٹنگ ہوگی۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 412262 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 3980 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کورونا کے ایک دن میں یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔