اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

غیر قانونی قبضوں پر انہدامی کاروائی

ریاست ہریانہ کے شہر نوح کے دلی الور نیشنل ہائی وے پر نگر پالیکا اور پولیس انتظامیہ کے ذریعے غیر قانونی دوکانوں اور رہڑیوں پر کاروائی کرتے ہوئے منہدم کیا گیا ۔

غیر قانونی قبضوں پر انہدامی کاروائی

By

Published : Jun 25, 2019, 11:05 PM IST

اس کاروائی میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ اپنی دوکانیں اور ریڑیاں سڑک سے دور کرلیں لیکن دوکانیں اپنی جگہ پر رہی۔ جس کے لیے کاروائی کرنی پڑی۔

پولس کے مطابق یہ کارروائی ہائی وے پر ہی نہیں بلکہ شہر کے اندرونی مقامات پر بھی کی گئی ہیں۔ اس سے ٹریفک ہوتی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئیں تھی۔محض اخبارات میں شائع کردینے سے دوکانداروں کو معلوم نہیں ہوتا۔

غیر قانونی قبضوں پر انہدامی کاروائی

ایک مقامی شخص نے اس کارروائی کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تجاوزات کی اصل جڑ وہ ہیں جو مذکورہ رہڑی والوں سے کرایا وصول کرتے ہیں۔ ان غریبوں کے ساتھ یہ سراسر ظلم کیا گیا ہے۔ عوام بھی اس کاروائی کو لے کر کر دو گروپوں میں تقسیم ہے۔ کچھ لوگ انہیں تجاوزات کو ایکسیڈنٹ اور جام کی وجہ بتا رہے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ اس کاروائی کو غریب لوگوں پر ظلم سے تعبیر کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details