25 ہزار کی آبادی والی اس بستی میں آٹھ ہزار سے زیادہ ووٹرز ہیں۔ یہ بستی حکومت کے ترقی کے دعوے کا پول کھولتی ہے۔
پٹنہ کا دھاراوی - اسمارٹ سٹی
یہ بستی ویر چند پٹیل پت کے قریب اسمارٹ سٹی کے قلب میں واقع ہے جہاں ریاست کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے دفاتر ہیں اس کے باوجود یہ بستی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور زیادہ تر لوگوں کی زندگی گداگری پر منحصر ہے۔
کملا نہرو نگر پٹنہ کی سب سے بڑی سلم بستی،متعلقہ تصویر
پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ کا اہم حصہ ہونے کے باوجود پٹنہ کے دھاراوی کہے جانے والے کملہ نہرو نگر میں بے شمار مسائل ہیں۔ انتخابی موسم میں اس حلقے کے عوامی نمائندے آتے ہیں اور صرف وعدہ کر چلے جاتے ہیں۔انصاف کے ساتھ ترقی ، سب کا ساتھ سب کا وکاس ، سماجی انصاف جیسے نعرے دینے والی بڑی بڑی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور حکومت کے منہ پر یہ بستی ایک طمانچہ ہے۔
Last Updated : Apr 19, 2019, 1:34 PM IST